ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کروڑوں روپے کا بل باقی ہونے پر کاٹ دیا گیا کاروارانکولہ کے سرکاری دفاتر کا بجلی کنکشن 

کروڑوں روپے کا بل باقی ہونے پر کاٹ دیا گیا کاروارانکولہ کے سرکاری دفاتر کا بجلی کنکشن 

Thu, 07 Jan 2021 13:12:01    S.O. News Service

 کاروار،7؍جنوری (ایس ا و نیوز) عام لوگوں کا ہزار پانچ سو روپے کا بجلی کا بل بھی باقی رہے تو عموماً دومہینے کے اندر ہی بجلی کنکشن کاٹ دیا جاتا ہے  اور جب تک ادائیگی نہیں ہوتی تب تک بجلی کا منھ دیکھنا نصیب نہیں ہوتا ۔ اور پھر اگلے بل میں جرمانہ الگ بھرنا ہوتا ہے۔اورسرکاری محکمہ جات کا یہ حال ہے کہ برسہابرس تک بجلی کا بل بقایا رہ جاتا ہے ، ہیسکام کی طر ف سے کوئی کوئی اقدام نہیں ہوتا اور بجلی کی سربراہی برابر جاری رہتی ہے۔لیکن اب لگتا ہے کہ ہیسکا م کو کچھ ہوش آیا ہے اور اس نے تاخیر سے ہی سہی سرکاری محکمہ جات کے خلاف بھی سخت اقدام کیا ارادہ کرلیا ہے۔ 

موصولہ رپورٹ کے مطابق کاروار  اورانکولہ تعلقہ جات کے کچھ سرکاری دفاتر میں بجلی کے استعمال کے بعد جو بل باقی رہ گیا ہے وہ کروڑوں روپوں کا ہے او ر اس میں سب سے زیادہ بل پینے کے پانی سے متعلق محکمہ کا ہے۔اپریل 2018سے دسمبر 2020کے عرصے میں جو بل باقی ہوا ہے وہ  1.59 کروڑ روپے ہے۔اس میں گوٹیگالی گرام پنچایت کی رقم 88.20لاکھ روپے ہے۔دوسرا بڑا بل کمٹہ پنچایت راج انجینئر دفتر کا ہے جو  42.79لاکھ روپے ہے۔جبکہ بی ایس این ایل کی طرف سے 28لاکھ روپے ادائیگی باقی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر  20سے زائد محکمہ جات سے متلق دفاتر کے لاکھوں روپے ہیسکام کو ادا  ہونے باقی ہیں۔ 

اب ہیسکام نے ایک ایک کرکےمختلف دفاتر کا بجلی کنکشن کا ٹناشروع کردیا ہے۔پہلے مرحلے میں کاروار شہر کے آر ٹی او دفتر کا کنکشن کاٹا گیا ہے جبکہ طلبہ کی پریشانی کو سامنے رکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کی بجلی نہ کاٹتے ہوئے ادائیگی کے لئے مزید مہلت دی گئی ہے۔ہیسکام افسران کے مطابق بقایا جات ادا نہ کرنے والے دیگر دفاتر کا کنکشن کاٹنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔


Share: